ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی صدر باراک اوباما کا آخری غیر ملکی دورہ

امریکی صدر باراک اوباما کا آخری غیر ملکی دورہ

Mon, 14 Nov 2016 10:48:48    S.O. News Service

نیویارک ،13؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما کے دورِ صدارت کا آخری غیرملکی دورہ کل پیر کے روز سے شروع ہو گا۔ اس چھ روزہ دورے کی پہلی منزل یونان کا دارالحکومت ایتھنز ہے۔ جہاں وہ وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جمہوریت اورعالمگیریت کے موضوع پر ایک فورم میں خصوصی تقریر بھی کریں گے۔ یونان کے بعد وہ جرمنی آئیں گے اور جرمن چانسلرانگیلا میرکل کے علاہ چند اور یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر کے دورے کے آخری منزل پیروہے جہاں وہ ایشیئن اکنامک سمٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پیروکے دارالحکومت لیما میں ہورہاہے۔لیما میں اوباما چینی صدر شی جن پنگ اور آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔


Share: